مزید یہ کہ پی ایم کسان سمپدا یوجنا کے تحت نئے فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور گوداموں کی تعمیر کو فروغ ملا ہے، جس سے زرعی اشیا کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔ مودی نے زور دے کر کہا کہ ان تمام پالیسیوں کا مقصد کسانوں کو خود کفیل بنانا اور ان کی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔