’مجھے ماں کی بہت یاد آتی ہے‘، دوسری ریاست میں ملازمت کر رہے بہاری نوجوان کا چھلکا درد

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 24, 2025368 Views


بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر جہاں سیاسی لیڈران تشہیری مہم میں مصروف ہیں، وہیں اخبارات اور نیوز چینلز کے نمائندے بھی جگہ جگہ پہنچ کر عوام کا رجحان جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کے سامنے عوام اپنی تکلیفوں کو بھی بیان کر رہی ہے اور برسراقتدار طبقہ کے تئیں اپنی ناراضگی بھی ظاہر کر رہی ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایسی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں عوام کا درد سامنے آ رہا ہے۔ خاص طور سے نوجوان طبقہ بہار میں موجود بے روزگاری سے بے حد مایوس ہے اور کسی بھی حال میں 20 سالوں سے برسراقتدار طبقہ کو گدی سے ہٹانے پر آمادہ ہے۔

کانگریس نے ’دی ریڈ مائک‘ یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک نوجوان اپنی تکلیف بیان کرتے کرتے آبدیدہ ہو جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ’’مجھے ماں کی بہت یاد آتی ہے۔ میں تنہا بیٹا ہوں، لیکن کمانے کے لیے گھر سے دور رہنا پڑتا ہے۔ اگر ہمیں بہار میں ہی روزگار مل جاتا تو ہم یہیں رہ کر کام کر سکتے تھے۔ لیکن حکومت اس پر بات ہی نہیں کرتی۔‘‘ کانگریس نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن لگایا ہے ’’روزی روٹی کے لیے گھر سے دور ہوئے بہار کے نوجوان کا چھلکا درد۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...