’مجرموں کو مکمل اعتماد ہے کہ حکومت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی‘، ایوان میں این ڈی اے حکومت پر جم کر برسے تیجسوی یادو

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 5, 2026359 Views


تیجسوی یادو نے اسمبلی میں کہا کہ ’’تھانہ خاموش ہے، انتظامیہ بیہوش ہے اور حکومت مکمل طور سے مدہوش ہے۔ بہار حکومت کولڈ اسٹوریج بن چکی ہے، جو ہر معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں لگی رہتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایوان میں خطاب کے دوران تیجسوی یادو (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>ایوان میں خطاب کے دوران تیجسوی یادو (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

بہار اسمبلی میں جمعرات کو اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جمہوریت کو خوف کے نظام میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس حکومت کی نیند بیٹیوں کی چیخ سے بھی نہیں ٹوٹتی ہے۔ بہار کی حالت دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ مجرموں کو مکمل یقین ہو گیا ہے کہ یہ حکومت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔ بہار کے مجرموں کے دلوں سے ڈر نکل چکا ہے اور حکومت سے شرم ختم ہو چکی ہے۔

تیجسوی یادو نے ایوان میں اسپیکر سے کہا کہ ان کے پیر کا ناخن اُکھڑ گیا ہے، اس لیے وہ اپنی بات بیٹھ کر رکھنا چاہتے ہیں۔ اسمبلی اسپیکر نے بیٹھنے کی اجازت دے دی۔ اس کے بعد تیجسوی یادو نے پٹنہ کے نیٹ واقعہ کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر اضلاع کے بارے میں کہا کہ مدھے پورہ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا، کھگڑیا میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مظفرپور میں خاتون اور 3 بچوں کو اغوا کرنے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیگر کئی جرائم کا بھی تذکرہ کیا۔

تیجسوی یادو نے اسمبلی میں کہا کہ تھانہ خاموش ہے، انتظامیہ بیہوش ہے اور حکومت مکمل طور سے مدہوش ہے۔ عوام میں اس حکومت کے تئیں افسوس اور غم و غصہ ہے۔ بہار حکومت کولڈ اسٹوریج بن چکی ہے، جو ہر معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں لگی رہتی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے سوال کیا کہ بہار جب اس قدر ترقی کر رہا ہے تو ایک بات بتا دیں کہ بہار آخر کس چیز میں نمبر ون ہے؟ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہار سب سے زیادہ غریب ہے۔ یہاں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، تعلیم اور صحت کے معاملے میں سب سے پیچھے ہے۔ بدعنوانی میں سب سے آگے ہے، یہاں مجرموں کا بول بالا ہے۔ فی کس آمدنی سب سے کم ہے، کسان خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں، جن غریبوں کا ووٹ لیا ان کے گھروں کو اجاڑ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...