ماہر اقبالیات اور معتبر تنقید نگار

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 12, 2025365 Views


”اس عہد کی ایک شناخت روحانی اقتدار کا ذوق، میدان عمل سے علیحدگی اور گوشہ عافیت کی تلاش تھی۔مسلم معاشرہ بے چارگی، مایوسی، بے یقینی دنیا سے بد دلی، میدان عمل سے کنارہ کشی کرکے خوف و ہراس میں جی رہا تھا۔اگر چہ شاہی بارگاہ میں انتشار اور افرا تفری کا ماحول تھا۔ لیکن صوفیوں اور فقیروں کی خانقاہیں امن و آشتی و سکون و عافیت کا گہوارہ بن گئی تھیں۔ خاص و عام کی آماجگاہ تھیں۔اہل اللہ سے لگاؤ اور خانقاہوں سے رغبت اس عہد کا مزاج بن گئی تھی۔”

منظر حسین کی ادبی خدمات کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا گیا ہے۔ جدہ اردو اکیڈمی انہیں ایوارڈ دے چکی ہے۔ انہیں اختر اورینوی ایوارڈ سے نوازہ جا چکا ہے ۔مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے انہیں پہلا مولانا آزاد ایوارڈ دیا۔ اردو زبان و ادب میں کارکردگی کے لئے انہیں پہلا گورنر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

منظر حسین کی شخصیت اور ادبی خدمات کے حوالے سے ایک کتاب زیر ترتیب ہے۔ وہ ایک بھرپور ادبی زندگی گزار رہے ہیں۔ انکا رخش قلم بے تکان دوڑ رہا ہے۔ مختلف موضوعات پر کئی کتابیں انکے زیر قلم ہیں۔انکی رہنمائی میں 15 اردو اسکالرز پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔دو اسکالرز پی ایچ ڈی اور دو اسکالرز ڈی لٹ کررہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...