مانسون پورے ملک میں سرگرم، کئی ریاستوں میں شدید بارش سے سیلاب جیسے حالات، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 1, 2025358 Views


شدید بارش سے کئی مقامات پر عام زندگی درہم برہم ہو ہو گئی ہے۔ یوپی، بہار اور جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش، اترا کھنڈ اور ہریانہ میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

ویڈیو گریب/یوٹیوب

user

مانسون کے پورے ملک میں پہنچنے کے بعد ہو رہی بارش سے کئی مقامات پر عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش، اترا کھنڈ اور ہریانہ میں سیلاب کے خطرے کی وجہ سے الرٹ کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ اتراکھنڈ اور ہریانہ میں اچھی بارش ہونے کی امید ہے۔

شمال مشرقی کے بڑے حصوں، مشرقی ہند کے کئی علاقوں اور جنوبی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق، شمال مغرب اور مشرق و جنوبی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت دیکھنے کو مل سکتا ہے۔  مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، ودربھ اور تلنگانہ کے آس پاس کے علاقے اور گجرات اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کی بارش کا پیٹرن عام طور پر تب ہوتا ہے جب مانسون ٹرف اپنے معمول کی حالت سے جنوب کی طرف منتقل ہوتا ہے اور جب کئی کم دباؤ کا نظام بنتا ہے۔

اتر پردیش میں مانسون پوری طرح سے سرگرم ہو چکا ہے۔ پیر کو دن بھر ریاست کے سبھی حصوں میں جھماجھم بارش ہوئی۔ رک رک کر کبھی ہلکی تو کبھی تیز۔ کانپور، فرخ آباد، بلند، شہر، آگرہ سمیت کئی ضلعوں میں آبی جماؤ کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑا۔ اس دوران یہاں 6 افراد کی موت کی خبر ہے۔ بارش کے دوران بجلی گرنے سے کرنٹ کی زد میں آکر ماں بیٹے کی، چھت اور دیوار گرنے کے واقعات میں تین، بجلی گرنے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بارش کے دوران ریاست میں ندیوں کی آبی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گنگا-جمنا کے ساتھ ہی شاردا، رام گنگا و کین، چندراول ندیوں میں آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

بہار میں بھی مانسون نے رفتار پکڑ لی ہے اور پوری ریاست میں بارش کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو ریاست کے 16 ضلعوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، جن میں 13 اضلاع میں آرینج الرٹ اور 3 ضلعوں میں یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے ایک ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی بجلی گرنے اور تیز ہوا کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

شملہ کے شہری علاقے میں بارش کی وجہ سے کھدائی پر روک لگا دی گئی ہے۔ ایچ آر ٹی سی منڈی کی سولی کھڈ واقع ڈویژنل ورکشاپ میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے ملازم کی موت ہو گئی جبکہ ولاس پور میں جوکھالا میں علی کھڈ میں ڈوبنے سے ضعیف کی جان چلی گئی۔ منڈی ضلع میں سراج کے باگا چونوگی میں ایک بزرگ کی گرنے سے موت ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ہماچل پردیش کے تین ضلعوں میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران کانگڑا، منڈی و سرمور میں اچانک سیلاب آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہاں 259 سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔ اتراکھنڈ اور پنجاب میں شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پیر کی صبح سے بدری ناتھ، کیدار ناتھ، گنگوتری اور ہیم کنڈ صاحب کی یاترا شروع ہو گئی ہے۔ یمونوتری دھام کی یاترا کو شروع نہیں کیا جا سکا ہے اور ایک ہزار سے زیادہ مسافر پہاڑوں پر رکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...