لوک سبھا میں ’آن لائن گیمنگ‘ پر پابندی عائد کرنے والا بل بغیر بحث کے پاس، 32000 کروڑ کی انڈسٹری کو لگا جھٹکا!

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 20, 2025378 Views


ہندوستان کی مشہور آن لائن گیمنگ کمپنیاں جیسے ڈریم11، گیمس24×7، وِنزو اور گیمس کرافٹ کا بزنس ماڈل کافی حد تک ریئل مَنی گیمنگ پر انحصار کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

i

user

لوک سبھا میں بدھ (20 اگست) کو آن لائن گیمنگ کو ریگولیٹ کرنے اور تعلیمی و سماجی آن لائن گیمز کو فروغ دینے والا ایک بل پیش کیا گیا۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے ’آن لائن گیمز پروموشن اینڈ ریگولیشن بل 2025‘ کے نام سے اسے پیش کیا، جو کہ بغیر بحث کے پاس بھی ہو گیا۔ اس بل میں آن لائن مَنی گیمنگ یا اس کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا التزام ہے۔ ساتھ ہی اس بل کے ذریعہ آن لائن گیمنگ کو فروغ دینے یا اشتہار دینے والوں کے لیے جیل یا جرمانہ، یا دونوں کا ذکر ہے۔

اس بل میں ای-اسپورٹس، تعلیمی کھیل اور سماجی کھیل سمیت آن لائن کھیل شعبہ کو فروغ دینے، اسے ریگولیٹ کرنے اور اس کے اسٹریٹجک ترقی اور ریگولیشن کے لیے ایک اتھارٹی کے قیام کا بھی التزام ہے۔ بل میں کسی کمپیوٹر، موبائل، مشین یا انٹرنیٹ کے ذریعہ آن لائن مَنی گیم کی پیشکش، آپریشن، اشتہار، تشہیر اور حصہ داری کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ خاص طور سے جہاں ایسی سرگرمیاں ریاست کی سرحدوں کے پار یا بیرون ملک سے کی جاتی ہیں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ایسے کھیلوں کے منفی سماجی، معاشی، نفسیاتی اور پرائیویسی سے متعلق اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے۔ خاص طور سے نوجوانوں اور کمزور طبقوں کی حفاظت کرنا اہم کام ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا ذمہ داری سے استعمال کو یقینی بنانا، امن عامہ کو برقرار رکھنا، صحت عامہ کی حفاظت کرنا، مالیاتی نظام، ریاست کی سیکورٹی اور خود مختاری کی حفاظت ضروری ہے۔ ساتھ ہی بل کے ذریعہ مفاد عامہ میں قومی سطح کا مساوی قانونی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستان کی موجودہ آن لائن گیمنگ انڈسٹری تقریباً 32000 کروڑ روپے کی ہے۔ اس میں سے 86 فیصد ریوینیو ریئل منی گیمنگ (آر ایم جی) سے آتا ہے۔ صنعتی ماہرین کا اندازہ تھا کہ 2029 تک یہ مارکیٹ 80000 کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ لیکن مَنی گیمنگ پر پابندی اس ترقی کی رفتار کو براہ راست متاثر کرے گا۔ ہندوستان کی مشہور آن لائن گیمنگ کمپنیاں جیسے ڈریم11، گیمس24×7، وِنزو اور گیمس کرافٹ کا بزنس ماڈل کافی حد تک ریئل مَنی گیمنگ پر انحصار کرتا ہے۔ اس پابندی کے بعد ان کا اہم ریوینیو ذرائع بند ہو جائے گا۔ کمپنیوں کو ای-اسپورٹس، تعلیمی کھیل اور سماجی کھیل کی جانب منتقل ہونا پڑے گا، لیکن یہ منتقلی آسان نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...