لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کب ہوگی بحث؟ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے تاریخ کا کیا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 15, 2026360 Views


پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ’’9 مارچ کو لوک سبھا میں ہم اسپیکر کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کریں گے۔ پہلے ہی روز اسے اٹھانے کا اصول ہے، بحث کے بعد ووٹنگ ہوگی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کرن رجیجو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>کرن رجیجو / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

اپوزیشن کی جانب سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ 9 مارچ 2026 کو ہوگی۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ سیشن انتہائی دلچسپ ہوگا کیونکہ کئی ضروری قانون اور ایک اہم بل پارلیمنٹ میں بحث اور پاس ہونے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کرن رجیجو نے یہ بھی کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹی پہلے سیشن کی طرح اپنا احتجاج جاری رکھتی ہے تو یہ آخر میں ان کے لیے نقصان دہ رہے گا۔ ’پی ٹی آئی‘ کو دیے بیان میں رجیجو نے کہا کہ 9 مارچ کو لوک سبھا میں ہم اسپیکر کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کریں گے۔ پہلے ہی روز اسے اٹھانے کا اصول ہے، بحث کے بعد ووٹنگ ہوگی۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ دوسرے حصے میں اگر اپوزیشن ایوان کو چلنے نہیں دیتا ہے تو ہم گیلوٹین کا استعمال کریں گے، یہ ان کے لیے نقصان ہوگا۔ اگر اپوزیشن بحث میں حصہ نہیں لیتا ہے تو یہ ان کا نقصان ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ترنمول نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط نہیں کیا ہے۔

رجیجو کے مطابق زیادہ تر چھوٹی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ ایوان کی کارروائی جاری رہے۔ وہ آئندہ اسمبلی انتخاب سے قبل اپنے مسائل اٹھانا چاہتی ہیں۔ 2 فروری کو ایوان میں رکاوٹیں آئی تھیں، جب راہل گاندھی نے سابق آرمی چیف ایم ایم نرونے کی غیر مطبوعہ کتاب کے کچھ حصے پڑھنے چاہے تھے لیکن پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس میں 2020 میں ہندوستان اور چین کے درمیان ہوئے تصادم کا ذکر تھا۔ اس کے علاوہ ’موشن آف تھینکس‘ (تحریک شکریہ) وزیر اعظم کے خطاب کے بغیر ہی منظور ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...