
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آتشزدگی کے دوران جب فائر بریگیڈ اور پولیس متاثرین کو بچانے میں مصروف تھیں، عین اسی وقت دونوں بھائی ملک چھوڑنے کی تیاری میں تھے۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق 7 دسمبر کی رات 1:17 بجے انہوں نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے فکیٹ کے لیے پرواز بک کی، جب کہ اسی لمحے ریسکیو ٹیمیں ملبے سے زخمیوں کو نکال رہی تھیں۔
دوسری جانب دہلی کی ایک عدالت نے ان کی عبوری درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے۔ وکلا کا مؤقف تھا کہ لوتھرا برادران کاروباری سفر پر گئے تھے اور کلب کا روزمرہ انتظام اسٹاف دیکھتا تھا، جبکہ وہ صرف لائسنس ہولڈر تھے۔ تاہم گوا پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ان کی روانگی خود ان کے کردار پر سوال اٹھاتی ہے۔






