لداخ تحریک کے درمیان سونم وانگ چُک کی تنظیم کے خلاف سی بی آئی کی کارروائی، غیر ملکی عطیات کی جانچ شروع

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 25, 2025384 Views


سونم وانگ چُک نے خود بھی اس جانچ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً دس روز قبل سی بی آئی کی ایک ٹیم ان کی تنظیم ’ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹوز لداخ‘ (ایچ اے آئی ایل) پہنچی تھی۔ ٹیم اپنے ساتھ وزارت داخلہ کا حکم نامہ لے کر آئی تھی اور واضح کیا کہ یہ کارروائی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت پر ہو رہی ہے۔

وانگ چُک نے کہا، ’’ہمیں ٹیم نے بتایا کہ غیر ملکی عطیات سے جڑے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہماری تنظیم ہمیشہ شفاف طریقے سے کام کرتی ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سرگرمیاں عوامی مفاد اور تعلیمی اصلاحات کے لیے ہیں، جنہیں کسی بھی غیر قانونی دائرے میں نہیں لایا جا سکتا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...