لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کا اسکور چار وکٹ پر  251 رنز، جو روٹ سنچری سے 1 رن دور

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 11, 2025357 Views


ہندوستان  اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس میچ میں جسپریت بمراہ کھیل رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

ہندوستان  اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن تندولکر ٹرافی 2024-25 کا تیسرا میچ 10 جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوا ۔ میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ جو روٹ 99 اور بین اسٹوکس 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا میچ لیڈز میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کا آغاز مستحکم تھا۔ بین ڈکٹ (23 رنز) اور جیک کراؤلی (18 رنز) نے مل کر پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت قائم کی۔ نتیش کمار ریڈی نے ان دونوں اوپنرز کو ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ یہاں سے جو روٹ اور اولی پوپ نے 109 رنز کی شراکت داری کرکے انگلینڈ کی کمان سنبھالی۔ روٹ نے ہمدوستان کے خلاف اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور 102 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز بھی مکمل کیے۔

ہندوستانی ٹیم کو چائے کے بعد کے کھیل میں تیسری کامیابی اس وقت ملی، جب رویندرا جڈیجہ نے سیٹ اولی پوپ کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرا دیا۔ پوپ نے 104 گیندوں پر 44 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ نے ہیری بروک (11 رنز) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ یہاں سے جو روٹ اور بین اسٹوکس نے 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ روٹ نے 191 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔ اسٹوکس نے 102 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے ناباد  39رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...