لارا کا ریکارڈ توڑنے سے پرہیز کرنے والے ویان مُلڈر کی اُن سے کیا ہوئی بات؟ ایک انٹرویو میں راز سے اٹھا پردہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 11, 2025359 Views

مُلڈر نے سُپر اسپورٹ کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹیسٹ میچ کے بعد جب انھوں نے برائن لارا سے بات کی تو لارا نے نہ صرف ان کی تعریف کی بلکہ اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ان کا ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔

ویان مُلڈر، تصویر بشکریہ @ProteasMenCSA

ویان مُلڈر، تصویر بشکریہ @ProteasMenCSA

user

دنیائے کرکٹ کو اس وقت شدید حیرانی ہوئی تھی جب جنوبی افریقہ کے کپتان ویان مُلڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام رقم کرنے کا بہترین موقع ہاتھ سے جانے دیا۔ زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مُلڈر 367 رن بنا کر بلے بازی کر رہے تھے، اور ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بلے باز برائن لارا کے ذریعہ بنائے گئے ناٹ آؤٹ 400 رن کے تاریخی ریکارڈ کے بے حد قریب پہنچ چکے تھے، لیکن ریکارڈ توڑنے سے عین قبل انھوں نے اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے نے سبھی کو حیران کر دیا تھا، حالانکہ بعد میں مُلڈر نے کہا کہ وہ لارا کے ریکارڈ کو اس لیے نہیں توڑنا چاہتے تھے، کیونکہ لارا جیسے عظیم بلے باز کے نام یہ ریکارڈ رہنا چاہیے۔

اَب مُلڈر نے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ انھوں نے اپنی یادگار اننگ اور ٹیسٹ میچ ختم کرنے کے بعد لارا سے بات کی تھی اور پھر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کچھ اہم گفت و شنید بھی ہوئی تھی۔ مُلڈر نے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ برائن لارا خود چاہتے تھے کہ ان کا ریکارڈ ٹوٹے۔ مُلڈر کے مطابق ’’لارا نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں، تمھیں وہ کرنا چاہیے تھا جو اس لمحہ میں درست تھا۔ تمھاری خود کی ایک وراثت ہے۔‘‘

مُلڈر نے یہ انکشاف ’سُپر اسپورٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد جب میں نے لارا سے بات کی تو انھوں نے نہ صرف میری تعریف کی، بلکہ اس بات پر شدید افسوس ظاہر کیا کہ اُن کا ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔‘‘ مُلڈر کہتے ہیں کہ ’’لارا نے مجھ سے کہا کہ اگر تمھارے پاس موقع تھا تو تمھیں 400 سے زیادہ رن بنانے ہی چاہیے تھے۔ انھوں نے مجھ سے کہا کہ تم اپنی خود کی کہانی لکھ رہے ہو اور مجھے اس پر فخر ہے۔‘‘ لارا نے یہ بھی جوڑا کہ ’’مجھے اچھا لگتا اگر کوئی ایسا بلے باز ان کا ریکارڈ توڑتا جو اس حصولیابی کا حقدار ہو۔‘‘

واضح رہے کہ ایک گفتگو کے دوران جب سابق تیز گیندباز شان پولاک نے مُلڈر سے سوال پوچھا تھا کہ انھوں نے ریکارڈ توڑنے سے خود کو کیوں روکا؟ تو مُلڈر نے بے حد پُرسکون انداز میں جواب دیا تھا کہ ’’میں نے سوچا کہ ہماری ٹیم کے پاس اچھے خاصے رن ہیں، اور ہمیں اب گیندبازی پر توجہ دینی چاہیے۔ دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ لارا جیسے عظیم کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے ضروری نہیں تھا۔ وہ اس کے حقدار ہیں کہ ان کا نام ریکارڈ بُک میں رہے۔ اگر مجھے پھر کبھی موقع ملا، تو شاید میں پھر وہی فیصلہ لوں گا اور ان کا ریکارڈ نہیں توڑوں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...