
گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر ڈالیں تو ایم سی ایکس پر5 دسمبر کی ایکسپائری والا گولڈ ریٹ آخری کاروباری دن جمعہ کو 224 روپے کی کمی کے ساتھ 1,21,284 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران یہ 1,20,628 روپے پر کھلنے کے بعد 1,22,325 روپے تک اوپر گیا تھا۔ اس کے مقابلے میں پچھلے جمعہ( 24 اکتوبر) کو 10 گرام سونے کی وعدہ قیمت 1,23,451 روپے تھی۔ اس حساب سے سونا ایک ہفتے میں 2,167 روپے فی 10 گرام سستا ہوا ہے۔ اتار چڑھاؤ کی بات کریں تو یہ وعدہ کاروبار میں1.17 لاکھ روپے تک ٹوٹنے کے بعد پھرسے بہتر ہوا تھا۔






