’قاتلوں کو قیمت ادا کرنی ہوگی‘، ایرانی سیکورٹی چیف علی لاریجانی کی موت سے مجتبیٰ خامنہ ای سخت ناراض

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 18, 2026358 Views


خامنہ ای کے حوالہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انھیں گہرے غم کے ساتھ لاریجانی کی موت کی اطلاع ملی۔ انھوں نے لاریجانی کو ’عقل مند، پرعزم شخص اور ایران کے سیاسی نظام کا ایک اہم چہرہ قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی کی موت پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بدھ کے روز اس تعلق سے ایک بیان جاری کیا، جس میں لاریجانی کے قاتلوں کو سخت تنبیہ بھی دی۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کی طرف سے جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ انھیں گہرے غم کے ساتھ لاریجانی کی موت کی اطلاع ملی۔

جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے لاریجانی کو عقل مند، پرعزم شخص اور ایران کے سیاسی نظام کا ایک اہم چہرہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسے شخص کا قتل یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اہم تھے اور اسلام کے دشمنوں میں ان کے تئیں کتنی نفرت تھی۔‘‘ سپریم لیڈر نے تنبیہ والے انداز میں کہا کہ اسلام مخالفین کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس خون سے اسلامی نظام مزید مضبوط ہوگا اور ہر خون کی ایک قیمت ہوتی ہے، جسے شہیدوں کے ان مجرم قاتلوں کو جلد ادا کرنی ہوگی۔

اس درمیان آئی آر جی سی (اسلامک ریوولیوشن گارڈس کارپس) نے اسرائیل کے خلاف حملہ تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دراصل اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ایران کے بوشہر واقع گیس پلانٹ پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد ایران نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے تنبیہ دی ہے کہ وہ اب دشمن کے ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔ اس واقعہ نے خطہ میں حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی میں تل ابیب میں 100 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی ’آپریشن ٹرو پرومس 4‘ کے تحت کی گئی، جس میں کئی طرح کے جدید میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس کے سرکردہ سیکورٹی افسر علی لاریجانی کی موت کا بدلہ ہے، جو حالیہ حملوں میں مارے گئے تھے۔ آئی آر جی سی نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اب وہ پیچھنے ہٹنے والا نہیں ہے۔ ساتھ ہی مطلع کیا ہے کہ اس نے ملٹیپل وار ہیڈ میزائلوں اور طویل دوری کے اسلحوں کا استعمال کیا ہے۔ آئی آر جی سی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اب تک کی کارروائی میں 230 سے زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...