نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے ’دہلی اسکول ایجوکیشن (فیس تعین و ضابطہ میں شفافیت) بل 2025‘ پر بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے غیر عملی، گمراہ کن اور عوام مخالف قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے عام آدمی پارٹی کی حکومت نے تعلیم میں اصلاحات کے نام پر محض دکھاوا کیا، اب بی جے پی بھی اسی راہ پر چل رہی ہے۔ پانچ مہینے بعد بھی بی جے پی یہ طے نہیں کر سکی کہ بل کو آرڈیننس کے طور پر لایا جائے یا اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیم کے تئیں بی جے پی حکومت کی نیت غیر سنجیدہ اور غیر واضح ہے۔