
متاثرہ علاقہ سمندر کے اوپر لکڑی کے کھمبوں پر قائم گھروں پر مشتمل ہے۔ زیادہ تر مکانات لکڑی، بانس اور ناریل کے پتوں جیسے ہلکے مواد سے تعمیر کیے گئے تھے۔ گھر ایک دوسرے کے انتہائی قریب واقع تھے، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ تیز ہواؤں نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا اور آگ تقریباً چار گھنٹے تک شدت کے ساتھ بھڑکتی رہی۔
عینی شاہدین کے مطابق رات کے اندھیرے میں شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے اور سیاہ دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آگ کی شدت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ شعلے اتنے بلند تھے کہ سمندر کے دوسرے کناروں سے بھی جلتی ہوئی بستی کا منظر دکھائی دے رہا تھا۔






