
ممبئی: فلم ’ہوم باؤنڈ‘ نے ہندوستانی سنیما کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ رقم کر دیا ہے۔ اس فلم کو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد فلمی دنیا میں خوشی اور جوش کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
فلم معروف فلم ساز کرن جوہر کے ہوم پروڈکشن کے تحت بنائی گئی ہے اور اس کامیابی کو پوری ٹیم نے ایک خواب کی تعبیر قرار دیا ہے۔ فلم کے آسکر شارٹ لسٹ میں شامل ہونے کو جذباتی لمحہ بتاتے ہوئے کاسٹ اور کریو نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔





