فرانس اور 15 دیگر ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری میں

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 23, 2025386 Views


فرانسیسی صدارت کے مطابق آج شام فرانس کے ساتھ اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور سان مارینو بھی اس صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب جرمنی نے واضح کیا ہے کہ وہ قریب مدت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ جرمن وزیر خارجہ یوہان فادے فیہول نے نیویارک روانگی سے قبل کہا “فلسطینی ریاست کا اعتراف شاید اس عمل کے اختتام پر ہو، لیکن اس عمل کا آغاز ابھی ہونا چاہیے۔” یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر بم باری تیز کر دی ہے اور غزہ کی پٹی میں تباہ کن اور محصور فلسطینی عوام کے بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے باعث اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...