فاروق عبداللہ فائرنگ معاملے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 15, 2026358 Views


انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین ٹوٹی نے معاملے کی ’سنگینی اور حساسیت‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں، سانبہ اور کٹھوعہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر فاروق عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر فاروق عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ پر حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران جان لیوا حملہ ہوا تھا، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ اب جموں و کشمیر کی پولسی نے حملے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ اس کے متعلق افسران نے ہفتہ (14 مارچ) اطلاع دی تھی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین ٹوٹی نے معاملے کی ’سنگینی اور حساسیت‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں، سانبہ اور کٹھوعہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ (11 مارچ) کی رات جب فاروق عبداللہ گریٹر کیلاش علاقے میں واقع ایک بینکویٹ ہال میں منعقدہ شادی کی تقریب سے نکل رہے تھے، تب ملزم نے مبینہ طور پر پیچھے سے ان پر بے حد قریب سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ اس کے بعد ملزم کمل سنگھ (63) کو موقع پر ہی قابو کر گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے پاس سے جرم میں استعمال کی گئی ریوالور بھی برآمد کی گئی۔

12 مارچ کو جاری کردہ اپنے حکم میں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ ’’11 مارچ کو رات تقریباً 10 بجے جب سیکورٹی یافتہ شخصیت (فاروق عبداللہ) شادی کی تقریب سے نکل رہے تھے، تبھی ایک شخص نے ریوالور تان کر ان پر قریب سے گولی چلانے کی کوشش کی۔ حالانکہ ان کی سیکورٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فوری کارروائی کی وجہ سے یہ کوشش کامیاب نہیں ہو پائی۔ اس سلسلے میں جموں کے گنگیال پولیس تھانے میں ملزم پر بی این ایس کی دفعہ 109 اور دفعہ 25/3 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ہفتے کی شام اس حکم نامے کی ایک کاپی جاری کی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین ٹوٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی اس ایس آئی ٹی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے شرما، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر (جموں) ارشاد حسین راتھر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اروند کمار سامبیال اور انسپکٹر سروپ سنگھ، پرمجیت سنگھ، سنجیو چِب اور شارق مجید شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...