فارما پلانٹ میں دھماکہ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچی، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا جائے حادثہ کا دورہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 1, 2025358 Views


حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پشمیالارم صنعتی علاقے میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی ‘سگاچی انڈسٹریز’ میں ہوئے خوفناک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق ملبہ ہٹانے کے دوران مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرِتوش پانڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’اب تک 31 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں، جبکہ تین افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بچاؤ مہم کا آخری مرحلہ ابھی جاری ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...