غزہ سٹی کے لاکھوں لوگ شہر چھوڑنے کو نہیں تیار، اسرائیل کے حملے تیز، مزید 50 فلسطینیوں کی گئی جان

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 13, 2025399 Views


غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے مسلسل جاری ہیں۔ جمعہ کو تازہ کارروائی میں 50 فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ شہر پر اپنے حملے مزید تیز کر چکی ہے۔ وہیں غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہر غزہ سٹی میں رہنے والے لاکھوں لوگوں نے گھر چھوڑ کر اسرائیلی فوج کے بتائے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کر دیا ہے۔ حماس کے گڑھ مانے جانے والے اس شہر پر اسرائیلی فوج مسلسل گولی باری اور بمباری کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اس علاقے میں خوراک کی سپلائی بھی رکی ہوئی ہے جس سے شہریوں کو زبردست فاقہ کشی کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی پر قبضہ کرنے اور حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کو حماس کے اثر والے اس شہر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے قید ہونے اندیشہ ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...