
نئی دہلی: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے مبارکبادی پیغامات جاری کیے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے امن، مساوات اور بھائی چارے کے پیغام کو یاد کیا۔ رہنماؤں نے ملک و قوم کے اتحاد اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، ’’عید میلاد النبیؐ مبارک ہو! یہ مبارک موقع سب کے لیے خوشی، امن، اچھی صحت اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہم سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنے۔





