عمران پرتاپ گڑھی کے یومِ پیدائش پر ’بندھن کلچرل فاؤنڈیشن‘ نے شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا کیا انعقاد

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 8, 2025360 Views


غالب انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں راجیہ سبھا رکن اور آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے اعزاز میں منعقدہ مشاعرے میں کئی اراکین پارلیمنٹ و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>مشاعرہ و کوی سمیلن میں سامعین کے سامنے کلام پیش کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی</p></div><div class="paragraphs"><p>مشاعرہ و کوی سمیلن میں سامعین کے سامنے کلام پیش کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی</p></div>

i

user

نئی دہلی: ادب اور سیاست کے سنگم پر چمکتے ہوئے نوجوان لیڈر، مشہور شاعر، راجیہ سبھا کے رکن اور آل انڈیا اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کا یوم پیدائش شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ موقع نہ صرف ان کی شخصیت کے ہمہ گیر اثرات کا مظہر بنا بلکہ ان کی مقبولیت کا ایک زندہ اور تابناک ثبوت بھی۔ کانگریس کے اہم لیڈروں نے اس موقع پر اپنی محبت اورعقیدت کا بھرپور اظہار کیا۔  بندھن کلچرل فاؤنڈیشن نے عمران پرتاپ گڑھی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے غالب انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں  ’بھارت کا عمران‘ عنوان  پر مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کیا۔ اس مشاعرہ و کوی سمّیلن میں کئی نامور شعراء اور شاعرات نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کیے۔ سبھی شعراء نے عمران پرتاپ گڑھی کی ادبی اور سیاسی خدمات کی ستائش کی۔

عمران پرتاپ گڑھی کے یومِ پیدائش پر ’بندھن کلچرل فاؤنڈیشن‘ نے شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا کیا انعقادعمران پرتاپ گڑھی کے یومِ پیدائش پر ’بندھن کلچرل فاؤنڈیشن‘ نے شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا کیا انعقاد

آپ کو بتا دیں کہ رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) عمران پرتاپ گڑھی کا دل ہمیشہ فنون لطیفہ کے لیے دھڑکتا رہا ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے ایک انقلابی شاعر کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی۔ اس مشاعرے میں ملک کے ممتاز شعراء و ادباء نے شرکت کی اور اپنے فکر انگیز اور جذبات سے لبریز کلام کے ذریعے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اس سے پہلے عمران پرتاپ گڑھی کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان کی حمایت میں جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔ ان کے مداحوں نے عمران پرتاپ گڑھی پر خوب پیار لٹایا اور عمران پرتاپ گڑھی نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ فضا میں ’عمران پرتاپ گڑھی زندہ باد‘ کے نعرے گونج رہے تھے، جو اس نوجوان لیڈر کی عوامی مقبولیت، ادبی قدر و منزلت اور سیاسی بصیرت گواہی دے رہے تھے۔

معروف ناظم مشاعرہ ندیم فرخ نے مشاعرے کی نظامت نہایت خوبصورتی سے انجام دی جبکہ ممتازشعراء میں اقبال اشہر، عزم شاکری، امیر امام، منیکا دوبے اور ہمانشی بابر وغیرہ نے منفرد اندازمیں کلام پیش کر کے محفل میں رنگ بھر دیا۔ اخیر میں عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے منتخب اشعار پیش کئے اور عوام کی فرمائش پر کئی اشعار بھی سنائے۔ آڈیٹوریم مکمل طور پر سامعین سے بھرا ہوا تھا۔ شرکاء میں اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، کانگریس کے اہم لیڈران، ادب و سیاست کے شائقین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ سامعین کے اصرار پر تقریب کے آخر میں عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے منتخب اشعار سنائے، جنہیں حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

عمران پرتاپ گڑھی کے یومِ پیدائش پر ’بندھن کلچرل فاؤنڈیشن‘ نے شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا کیا انعقادعمران پرتاپ گڑھی کے یومِ پیدائش پر ’بندھن کلچرل فاؤنڈیشن‘ نے شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا کیا انعقاد

اس سے قبل، کانگریس کے اہم لیڈروں نے اس موقع پر اپنی محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، جنرل سکریٹری جے رام رمیش، جموں و کشمیرکے انچارج اور راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر سید ناصر حسین، راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل، سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ادت راج اور دیگر لیڈران نے مل کر کیک کاٹا اور عمران پرتاپ گڑھی کو یوم پیدائش پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس کے علاوہ ملک میں مختلف مقامات پر اسپتالوں میں پھل تقسیم کر کے، غریبوں کو کھانا کھلا کر اور مدارس کے بچوں کو کھانا کھلا کر بھی عمران پرتاپ گڑھی کا یوم پیش منایا گیا۔

قابل ذکرہے کہ عمران پرتاپ گڑھی بلاشبہ اردو ادب کے ان نمائندہ شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ مظلوموں، محروموں اور جمہوری اقدار کی ترجمانی کی اور ساتھ ہی وہ سیاست کے اس ہنر شناس مسافر بھی ہیں، جنہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی آواز کو عوام کی آواز بنایا۔ ان کی شخصیت ادب، سیاست اور عوامی وابستگی کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...