عمان کے عامر کلیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں رقم کی تاریخ، 44 سال کی عمر میں بنائی نصف سنچری

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 14, 2026361 Views


عمان کے تجربہ کار آل راؤنڈر عامر کلیم نے 44 سال 86 دن کی عمر میں آئرلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنا کر ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں پچاس رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

i

user

کولمبو: عمان کے تجربہ کار آل راؤنڈر عامر کلیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں نصف سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ اس عالمی مقابلے میں 50 رنز بنانے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عامر نے سنگھلی اسپورٹس کلب، کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران 44 سال اور 86 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

عامر کلیم نے صرف 28 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اپنی ہی ٹیم کے ساتھی محمد ندیم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد ندیم نے اسی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 43 سال اور 161 دن کی عمر میں 50 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا ہیں، جنہوں نے 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 39 سال اور 345 دن کی عمر میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔

عامر کلیم حال ہی میں ٹی-20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بھی بنے تھے۔ انہوں نے 2016 کے ایڈیشن میں ہانگ کانگ کے سابق کپتان ریان کیمبل کا ریکارڈ توڑا تھا، جنہوں نے 44 سال اور 30 دن کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ عامر 2016 میں عمان کی پہلی ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور مختلف ایشیا کپ کوالیفائر اور ورلڈ کپ کوالیفکیشن مہمات میں بھی عمان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ اب تک 54 ٹی-20 میچوں میں 718 رنز بنانے کے ساتھ 48 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف 236 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی عمان کی ٹیم کی جانب سے عامر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اننگز کے آغاز میں ہی انہوں نے دوسری گیند پر چوکا اور چوتھی گیند پر چھکا لگا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیے۔ جب دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں تو عامر ڈٹے رہے اور حماد مرزا کے ساتھ 73 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ تاہم وہ اپنی اننگز کو بڑی سنچری میں تبدیل نہ کر سکے اور بیری میکارتھی کی تیز باؤنسر پر آؤٹ ہو گئے۔

عمان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں ہدف حاصل نہ کر سکی۔ عامر کلیم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حماد مرزا نے 37 گیندوں پر 7 باؤنڈری کی مدد سے 46 رنز اسکور کیے۔ سفیان محمود نے 10 رنز کا اضافہ کیا، مگر باقی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...