عمان جا رہے سمندری جہاز میں لگی آگ کی شدت ہوئی کم، ہندوستانی بحریہ کے ریسکیو آپریشن سے ملی کامیابی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025359 Views

’ایم ٹی یی چینگ 6‘ گجرات کے کانڈلا سے عمان جا رہا تھا۔ اس نے اتوار کو ایک ڈسٹریش کال دیا۔ اس جہاز پر پائلٹ ٹیم کے 14 ہندوستانی اراکین سوار تھے۔ ڈسٹریش کال کے بعد ہندوستانی بحریہ نے سرگرمی دکھائی۔

سمندری جہاز میں لگی آگ کا منظر، تصویر @indiannavy

سمندری جہاز میں لگی آگ کا منظر، تصویر @indiannavy

سمندری جہاز میں لگی آگ کا منظر، تصویر@indiannavy

user

خلیج عمان میں ’ایم ٹی یی چینگ 6‘ نامی ایک جہاز میں گزشتہ روز شدید آگ لگ گئی۔ اس آگ کی خبر جب ہندوستانی بحریہ کو ملی تو اس نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ریسکیو مہم شروع کر دی، اور اب اس آگ کی شدت بہت ہو چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری جہاز میں آگ لگنے کی خبر ملنے کے بعد وہاں ایک مشن پر موجود ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس تبر نے فوراً ریسکیو مہم شروع کر دی۔ آئی این ایس تبر کو متاثرہ جہاز سے ایک ڈسٹریش کال موصول ہوا تھا، جس کے بعد آئی این ایس پر موجود ٹیم حرکت میں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایم ٹی یی چینگ 6‘ نامی یہ جہاز پلاؤ (ایک ملک) کا ہے اور اس کے انجن روم میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ جہاز پر پوری طرح سے بجلی بھی گل ہو گئی، جس کے بعد آئی این ایس تبر کی ٹیم 13 ہندوستانی بحری فوج اور 5 پائلٹ ٹیم کے اراکین نے فوراً ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ یہ سمندری جہاز گجرات کے کانڈلا سے شیناس، عمان جا رہا تھا۔ آگ لگنے کے بعد اس نے 29 جون کو ایک ڈسٹریش کال دیا۔ اس جہاز پر پائلٹ ٹیم کے 14 ہندوستانی اراکین سوار تھے۔

ہندوستانی بحریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آئی این ایس تبر سے فائر بریگیڈ ٹیم اور آگ بجھانے والے سامانوں کو دیگر کشتیوں اور ہیلی کاپٹر سے متاثرہ جہاز پر منتقل کیا گیا۔‘‘ اس پوسٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ 13 ہندوستانی بحری فوجی اور متاثرہ ٹینکر کی پائلٹ ٹیم کے 5 اراکین ہنوز آگ بجھانے کے عمل میں شامل ہیں، جس سے جہاز پر آگ کی شدت کافی کم ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...