یہ معاملہ تب سامنے آیا تھا جب ریونّا سے جڑی مبینہ فحش ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔ ان ویڈیوز پر مشتمل پین ڈرائیو ہاسن میں 26 اپریل 2024 کو ہونے والے لوک سبھا انتخاب سے عین قبل منظر عام پر آیا تھا، جس کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد ریونّا کو گزشتہ سال 31 مئی کو جرمنی سے بنگلورو پہنچتے ہی ہوائی اڈہ پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ہولینرسی پورہ ٹاؤں پولیس اسٹیشن میں درج ایک معاملے سے متعلق ایس آئی ٹی نے یہ گرفتاری کی تھی۔ ریونّا 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں ہاسن پارلیمانی حلقہ پر جیت حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا تھا۔ اس کے خلاف درج معاملوں کو دیکھتے ہوئے جنتا دل سیکولر نے اسے پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔