واضح رہے کہ 29 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں کے بھیکھو چوک میں شہر کو ہلا دینے والا ایک بم دھماکہ ہوا تھا۔ بعد میں این آئی اے نے عدالت سے مشتبہ ملزمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت 7 لوگوں کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس لیے سب کی نگاہیں اس بات پر ٹکی تھی کہ عدالت کیا فیصلہ سناتی ہے لیکن اب ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے جس میں سبھی سات مزمان بری کر دیے گئے ہیں۔
مہلوکین میں فرحین عرفت شگفتہ لیاقت، شیخ مشتاق یوسف، شیخ رفیق مصطفیٰ، عرفان ضیا اللہ خان، سید اظہر سید نصار اور اور ہارون شاہ محمد شاہ شامل تھے۔