عآپ کے پاس ’شرابی گھوڑے‘ اور کانگریس کے گھوڑے ’آزادی کے سپاہی‘ ہیں: ڈاکٹر نریش کمار

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 23, 2025359 Views


ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کیجریوال دہلی سے مکمل طور پر غائب ہو چکے ہیں۔ نہ کوئی بیان، نہ کوئی خط، نہ کوئی خبر۔ اب بی جے پی کی مدد کے لیے گجرات میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار

user

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعہ کانگریس اور راہل گاندھی سے متعلق دیے گئے ایک بیان پر سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش نے کیجریوال کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس کے وہی ’گھوڑے‘ تھے جنہوں نے ملک کو آزادی دلائی، قربانیاں دیں اور آج بھی جمہوریت کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں۔ لیکن عآپ کے پاس جو گھوڑے ہیں، وہ تو ’شراب پینے والے گھوڑے‘ ہیں، اور وہ بھی ایک کے ساتھ ایک مفت شراب والے۔‘‘

کیجریوال کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کیجریوال دہلی سے مکمل طور پر غائب ہو چکے ہیں۔ نہ کوئی بیان، نہ کوئی خط، نہ کوئی خبر۔ اب بی جے پی کی مدد کے لیے گجرات میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ کسانوں کے ایک پروگرام میں 2 کروڑ روپے معاوضے کی بات تو کر دی، لیکن دہلی کے کسان ان کے 11 سالہ دور حکومت میں مدد کے لیے ترستے رہے۔ کسانوں کے مسائل پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا، نہ ہی سرکل ریٹ میں اضافہ کیا گیا۔

ڈاکٹر نریش کا کہنا ہے کہ ’’جب خود کو جیل سے نکالنا ہو تو وقت نکال لیتے ہیں، لیکن کسانوں کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ اروند کیجریوال جھوٹے نعروں کے بادشاہ بن چکے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ایسی غیر سنجیدہ سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ حقیقت کو سمجھتے ہوئے ہی کوئی فیصلہ کریں اور زمینی سطح پر کام کرنے والے لیڈروں کو آگے بڑھائیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...