
فلپائن کے وسطی علاقوں کو خوفناک سمندری طوفان کالمیگی نے تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 200 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں مکانات، دکانیں اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، طوفان نے سب سے زیادہ تباہی جزیرہ سیبو اور اس کے گرد و نواح میں مچائی۔ صرف سیبو میں ہی 39 افراد سیلاب اور ملبے کے نیچے آ کر ہلاک ہوئے۔ قریبی جزیرے بوہول سے بھی کئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، 10 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں مکانات زیرِ آب آگئے ہیں۔





