صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 30, 2025359 Views


امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پر 20 سے 25 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکتا ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پر 20 سے 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی (ٹیرف) عائد کی جا سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ٹرمپ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے، جہاں ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا ہندوستان خود کو امریکہ کے بڑھے ہوئے ٹیرف کے لیے تیار کر رہا ہے۔ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں  ایسا لگتا ہے۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان ایک اچھا دوست رہا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے ہندوستان نے کئی ممالک کے مقابلے میں امریکی اشیا پر سب سے زیادہ محصولات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ یہ جانتے ہیں، ہندوستان نے اب تک تقریباً سب سے زیادہ ٹیرف لگایا ہے۔

اس دوران ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ان کا دوست ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروا چکے ہیں۔ یہ بہت اچھا قدم تھا۔ اس میں پاکستان نے بھی اچھا کام کیا۔ ہم نے مل کر بہت سے اچھے معاہدے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان سمیت کئی ممالک امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی ٹیم اگلے ماہ میٹنگ کے چھٹے دور کے لیے ہندوستان آ رہی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکی ٹیم دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے اگلے دور کے لیے 25 اگست کو ہندوستان آئے گی۔ ہندوستانی  حکام کا خیال ہے کہ اگر یہ ٹیرف لاگو ہوتے ہیں تو یہ عارضی اقدامات ہو سکتے ہیں، کیونکہ اب تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہو چکے ہیں۔ حکام کا مقصد ستمبر یا اکتوبر تک ایک جامع دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بعض شعبوں میں اختلافات برقرار ہیں۔ خاص طور پر زراعت اور ڈیری سیکٹر میں ہندوستان نے اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ ہندوستان اب بھی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں (جیسے سویا بین اور مکئی) کی درآمد کی مخالفت کرتا ہے اور وہ ملکی ڈیری مارکیٹ کو غیر ملکی کمپنیوں کے لیے نہیں کھولنا چاہتا ہے۔

اس بیان سے ایک روز قبل ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ ان ممالک سے 15 سے 20 فیصد درآمدی ڈیوٹی (ٹیرف) وصول کر سکتا ہے جنہوں نے امریکہ کے ساتھ علیحدہ تجارتی معاہدے پر بات چیت نہیں کی ہے۔ درحقیقت، یہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف سے بہت زیادہ ہے جو ٹرمپ نے اپریل کے مہینے میں مقرر کیا تھا۔ اس سے ان چھوٹے ممالک پر معاشی دباؤ پڑ سکتا ہے، جو توقع کر رہے تھے کہ ڈیوٹی کی شرح صرف 10 فیصد ہو گی۔( بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...