صدر دروپدی مرمو کی سکیورٹی میں بڑی چوک، سبریمالا میں کنکریٹ میں دھنسا ہیلی کاپٹر، حادثہ ٹلا

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 22, 2025362 Views


کیرالہ: صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کی سکیورٹی میں بدھ کے روز ایک بڑی لاپرواہی کا انکشاف ہوا، جب ان کا ہیلی کاپٹر کیرالا کے پتھنم تیتا ضلع میں واقع سبریمالا کے پرمدم اسٹیڈیم کے ہیلی پیڈ پر اترتے ہی کنکریٹ میں دھنس گیا۔ خوش قسمتی سے صدر محفوظ رہیں اور ایک ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق صدر کو سبریمالا کے دورے پر لے جانے والا ہیلی کاپٹر بدھ، 22 اکتوبر کو جس ہیلی پیڈ پر اترا، وہ آخری وقت میں تیار کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی پیڈ پر کنکریٹ کا کام اسی صبح مکمل ہوا تھا اور اس کے خشک ہونے کے لیے مناسب وقت نہیں ملا۔ نتیجتاً، جیسے ہی ہیلی کاپٹر نے زمین کو چھوا، اس کے پہیے نرم کنکریٹ میں دھنس گئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...