صحافی چھترپتی قتل معاملے میں رام رحیم کو پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے بری کر دیا، سی بی آئی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 7, 2026358 Views


ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مقتول رام چندر چھترپتی کے بیٹے انشُل چھترپتی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے، ہم اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>گرمیت رام رحیم</p></div><div class="paragraphs"><p>گرمیت رام رحیم</p></div>

i

user

پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے صحافی چھترپتی قتل معاملے میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا ہے۔ سی بی آئی کورٹ کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے رام رحیم کو شک کا فائدہ دیا۔ یہ فیصلہ پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیل ناگو اور جسٹس وکرم اگروال کی ڈویژن بنچ نے دیا۔ تاہم معاملے کے دیگر 3 مجرمان کلدیپ، نرمل اور کشن لال کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

پنچکولہ سی بی آئی عدالت کے فیصلے میں جزوی طور پر ترمیم کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے گرمیت رام رحیم کو شک کا فائدہ دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ملزمان کی جانب سے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے بعد سنایا ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مقتول رام چندر چھترپتی کے بیٹے انشُل چھترپتی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے۔ صرف ڈیرہ سربراہ کو بری کیا اور باقی لوگوں کی سزا برقرار رکھی گئی ہے، یہ ہماری عدالتی لڑائی 2002 میں شروع ہوئی تھی، آج پھر وہیں پر واپس آ گئی ہے۔ سی بی آئی کورٹ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ امید کرتے ہیں کہ سی بی آئی کو بھی اس فیصلے کو چیلنج کرنا چاہیے۔ ایسے دھچکے پہلے بھی لگتے رہے ہیں، لیکن ہم جس ہمت سے لڑتے آئے ہیں ویسے ہی آگے لڑیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ رام رحیم کو 2002 میں سرسا کے صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے معاملے میں 17 جنوری 2019 کو سی بی آئی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ تقریباً 7 سال بعد اب اس معاملے میں پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے ہفتہ (7 مارچ) کو رام رحیم کو بری کر دیا ہے۔ تاہم دیگر مقدمات کی وجہ سے رام رحیم کو اب بھی جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ وہ 2 سادھویوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں 20 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس وقت وہ روہتک کی سناریا جیل میں بند ہیں، تاہم وقتاً فوقتاً وہ پیرول پر باہر آتے رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صحافی رام چندر چھترپتی کو 2002 میں قتل کیا گیا تھا۔ وہ ’پورا سچ‘ نامی اخبار کے ایڈیٹر تھے۔ یہ معاملہ اس وقت کافی سرخیوں میں رہا اور طویل عرصے تک اس کی قانونی لڑائی چلتی رہی۔ تقریباً 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری اس معاملے میں 2019 میں سی بی آئی عدالت نے سخت فیصلہ سنایا تھا، لیکن اب ہائی کورٹ نے رام رحیم کو بری کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...