’شیلڈ آف جوڈا‘ کا جواب ’فتح خیبر‘، ایران نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ یو اے ای، سعودی، کویت، اردن، قطر اور بحرین پر بھی کیا حملہ!

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 28, 2026358 Views


اسرائیل کو چھوڑ کر باقی سبھی ممالک میں ایران نے امریکی بیس پر حملہ کیا ہے۔ ایران نے پہلے ہی امریکہ کو تباہناک جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایران کی کارروائی سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو ہی ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ علی خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آیت اللہ علی خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

اسرائیل نے ایران کے کئی شہروں پر کیے گئے حملہ کو ’شیلڈ آف جوڈا‘ نام دیا ہے، اور اب ایران نے ’فتح خیبر‘ کے نام سے جوابی حملہ شروع کر اپنی طاقت دکھانی شروع کر دی ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایران نے صرف اسرائیل پر حملہ نہیں کیا ہے، بلکہ یو اے ای، سعودی عرب، کویت، اردن، قطر اور بحرین پر بھی حملہ کر دیا ہے۔ اسرائیل کے علاوہ جن ممالک پر حملہ کیا گیا ہے، وہاں ہدف امریکی ٹھکانہ کو بنائے جانے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔

’ٹی وی 9 بھارت وَرش‘ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن ’فتح خیبر‘ کے تحت ایران نے ایک ساتھ 7 ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک طرف تو اسرائیل کے کئی شہروں پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اور دوسری طرف یو اے ای، سعودی عرب، کویت، اردن، قطر اور بحرین میں موجود امریکی بیس کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ایران نے پہلے ہی امریکہ کو تباہناک جواب دینے کا اعلان کیا تھا، اور اب اس پر عمل پیرا ہے۔ ایران کی جوابی کارروائی سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کا ہی ہوا ہے، کیونکہ ایران نے اس کے 6 ٹھکانوں کو ایک ساتھ میزائل حملہ کر تباہ کر دیا ہے۔

بحرین سے جو تصویریں سامنے آئی ہیں، ان میں امریکہ کے بحری بیس کی تباہی دکھائی دے رہی ہے۔ قطر میں امریکی بیس پر حملہ کے دوران امریکہ نے اپنے سبھی شہریوں کو بنکر میں چھپنے کی ہدایت دے دی تھی۔ گویا کہ امریکہ کو ایرانی حملہ کا پہلے سے ہی اندیشہ تھا، پھر بھی امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف مستقل سخت بیانات دے رہے ہیں۔ ایران پر حملہ کے بعد ٹرمپ نے ایران کی میزائل انڈسٹری کو مٹی میں ملانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ بیانات ایران کو مزید مشتعل کرنے والے ہیں۔

جو رپورٹس سامنے آئی ہیں، اس کے مطابق ایران نے ’فتح خیبر‘ کے تحت پہلا حملہ اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب پر کیا۔ اس شہر پر میزائلوں کی بارش ہوئی، جس کے بعد اسرائیل نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد ایران کا نشانہ بحرین واقع امریکی بیس بنا، جہاں پر امریکہ نے ایف-12 تعینات کر رکھا تھا۔ اس امریکی بیس کو ایران نے پوری طرح تباہ کر دیا ہے۔ تیسرا ملک یو اے ای تھا جہاں ابوظبی واقع امریکی بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملہ کے بعد ابوظبی میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

قطر میں موجود امریکی بیس بھی ایرانی حملہ کی زد میں آیا ہے، جس کی تصدیق قطر کے وزیر دفاع نے کی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے دوحہ واقع امریکی بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ بعد ازاں سعودی عرب، اردن اور کویت ایران کے نشانے پر آیا۔ سعودی عرب کے ریاض میں امریکی بیس پر، اردن میں امریکی ہیڈکوارٹر پر اور کویت میں امریکی بیس پر میزائلیں داغی گئیں ہیں۔ اردن اسرائیل کا پڑوسی ملک ہے جس کے پاس امریکہ نے ایف-22 تعینات کر رکھے ہیں۔ کویت پر حملہ بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہاں امریکی بیس کو نشانہ بنا کر ایران نے ظاہر کر دیا ہے کہ جنگ اگر جاری رہی تو پورے مشرق وسطیٰ میں کہرام مچ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...