شہباز حکومت کی قلعی کھولنے والے ہاکی ٹیم کے کپتان پر لگی 2 سال کی پابندی، پی ایچ ایف چیف نے دیا استعفیٰ

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 19, 2026359 Views


بگٹی نے عماد شکیل بٹ کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ فیڈریشن کے چیف سرپرست وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔

شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایسشہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس

i

user

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو شہباز حکومت کی قلعی کھولنے کی سزا مل گئی ہے۔ ان پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ صادر کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے لگائی ہے۔ اس کارروائی کے بعد طارق بگٹی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ بھی دے دیا۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ (18 فروری) کے روز قومی ٹیم کے کپتان نے حالیہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے تحت آسٹریلیا کے دورے سے واپسی پر قومی فیڈریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس دورہ کے دوران ٹیم کو نہ صرف ہوٹل میں بکنگ نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر بھٹکنا پڑا بلکہ میچ کھیلنے سے قبل برتن بھی دھونے پڑے۔ عماد شکیل بٹ نے پیش آئے واقعات کے بعد ایک طرح سے بغاوت کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم موجودہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔ جب کھلاڑیوں کو میچ کھیلنے سے پہلے کچن صاف کرنا اور برتن دھونا پڑے تو آپ ہم سے اچھے نتائج کی امید کیسے کر سکتے ہیں؟‘‘

سرکاری ملکیتی پاکستانی اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے قیام کے لیے پی ایچ ایف کو ایک کروڑ سے زائد پاکستانی روپے فراہم کیے تھے، جس کے بعد فیڈریشن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کھلاڑیوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ایڈمنسٹریشن پر کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے۔ ٹیم کو کینبرا جانے والی پرواز سے قبل سڈنی ایئرپورٹ پر 13 سے 14 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میچوں سے قبل ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ان کے نام سے کوئی بکنگ موجود نہیں کیونکہ ہوٹل کو پیشگی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ بٹ نے یہ بھی الزام لگایا کہ بیشتر کھلاڑیوں کو گزشتہ ایک سال سے پی ایس بی اور پی ایچ ایف کی جانب سے یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا گیا۔

بہرحال، طارق بگٹی نے عماد شکیل بٹ کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ فیڈریشن کے چیف سرپرست وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے، لیکن میں ان سے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آسٹریلیا میں ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوران پیش آنے والی تمام صورتحال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں۔‘‘

اس معاملے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی ایچ ایف ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ بگٹی نے آسٹریلیا دورے کے انتظامات کا ذمہ دار پی ایس بی کو قرار دیا، تاہم جب 10 لاکھ روپے سے زائد کے چیک کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

اس درمیان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زماں نے بھی استعفیٰ کی پیشکش کی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ کپتان سمیت چند کھلاڑی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور ساتھی کھلاڑیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کی، جس سے کارکردگی متاثر ہوئی۔ دراصل پاکستان ٹیم آٹھوں میچ ہار کر 9 ٹیموں میں آخری نمبر پر رہی۔ اب وہ ورلڈ کپ کے آخری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے مصر جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...