شمالی ہند میں پہلی بار مینوفیکچر ہوگا طیارہ انجن کا ٹیسٹنگ سنٹر، برطانوی کمپنی کے ساتھ مل کر پروجیکٹ شروع

AhmadJunaidJ&K News urduApril 13, 2026358 Views


اس پروجیکٹ کے لیے ٹی ڈی بی نے مشروط گرانٹ کو منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد ہائبرڈ پروپلشن پر مبنی جمپ ٹیک آف سسٹم تیار کرنا ہے، جس سے ڈرون اور ہلکے طیاروں کی پرواز صلاحیت میں بہتری ہو سکے۔

<div class="paragraphs"><p>طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ہندوستان میں معیاری طیارہ تکنیک کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) نے گروگرام واقع کے سی ایویشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ بوسٹ الیکٹرک جمپ ٹیک آف (بی ای-جے ٹی او) پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جسے ہندوستان-برطانیہ انڈسٹریل سسٹینبلٹی تعاون پروگرام کے تحت برطانیہ کے اے آر سی ایئرو سسٹم لمیٹڈ کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کے لیے ٹی ڈی بی نے مشروط گرانٹ کو منظوری دی ہے۔ اس کا اہم مقصد ہائبرڈ پروپلشن پر مبنی جمپ ٹیک آف (جے ٹی او) سسٹم تیار کرنا ہے، جس سے ڈرون اور ہلکے طیاروں کی پرواز صلاحیت اور آپریشن میں بہتری ہو سکے۔ یہ تکنیک کم دوری یا تقریباً ورٹیکل ٹیک آف کی سہولت دے گی، جس سے مشکل اور دور دراز علاقوں میں بھی آسانی سے آپریشن ممکن ہوگا۔

اس پروجیکٹ کے تحت شمالی ہند میں ایک جدید ٹیسٹ-بنچ سہولت قائم کی جائے گی، جہاں روٹرکرافٹ پروپلشن سسٹم کی ٹیسٹنگ ہوگی۔ یہ سہولت نہ صرف کمپنی کے لیے بلکہ اسٹارٹ اَپس اور دیگر ڈیولپرس کے لیے بھی معاون ثابت ہوگی، جو ایڈوانسڈ ایرئیل موبلٹی اور ڈرون تکنیک پر کام کر رہے ہیں۔ اس تکنیک کے استعمال سے علاقائی رابطہ، آفت سے راحت، میڈیکل ایویکویشن، ڈرون لاجسٹکس اور نگرانی جیسے سیکٹرس میں بڑی تبدیلی کی امید ہے۔ خاص طور سے ان علاقوں میں جہاں روایتی طیارہ آپریشن مشکل ہوتا ہے، وہاں یہ تکنیک اہم کردار نبھا سکتی ہے۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ اس طرح کے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پروگرام اسٹریٹجک سیکٹرس میں نئی تکنیکوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہائبرڈ پروپلشن اور ایڈوانسڈ ٹیک آف سسٹم ہندوستان کی ڈرون اور علاقائی ایئر سروسز کی صلاحیت کو مضبوط کریں گے اور معیاری ہوابازی خدمات کو فروغ دیں گے۔ کے سی ایویشن کے پروموٹرس نے اس تعاون کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروجیکٹ سے ان کی تکنیک کو حقیقی حالات میں ٹیسٹنگ کا موقع ملے گا، جس سے مستقبل کے لیے ہوابازی سے متعلق معیاری حل سامنے لانے میں تیزی آئے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...