شراوستی میں دینی مدارس کے خلاف کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات، کئی مدارس کو کھولنے کا دیا حکم

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 27, 2025372 Views


ڈی ایم تریویدی نے وفد کی باتوں کو توجہ کے ساتھ سنا اور کہا کہ ’’جو مدارس رجسٹرڈ ہیں، ان کو آج ہی کھول دیا جائے گا۔ دیگر مدارس کے بارے میں عدالتی احکام کی پابندی کی جائے گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات</p></div><div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات</p></div>

i

user

نئی دہلی 27 اگست: شراوستی میں دینی مدرسوں کے خلاف سرکاری کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے آج ضلع انتظامیہ سے ملاقات کر کے پوری قوت سے دینی اداروں کا دفاع کیا اور مطالبہ کیا کہ سرکار مدرسوں کو ہراساں کرنا بند کرے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر وفد نے کل گزشتہ اقلیتی امور کے وزیر دانش انصاری سے ملاقات کی تھی۔ آج وفد نے ضلع شراوستی کے ڈی ایم اجے تریویدی سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے کی۔ ملاقات کے دوران مدارس کی تعلیمی، سماجی اور آئینی حیثیت پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ ڈی ایم تریویدی نے وفد کی باتوں کو توجہ کے ساتھ سنا اور کہا کہ ’’جو مدارس رجسٹرڈ ہیں، ان کو آج ہی کھول دیا جائے گا۔ دیگر مدارس کے بارے میں عدالتی احکام کی پابندی کی جائے گی۔‘‘

شراوستی میں دینی مدارس کے خلاف کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات، کئی مدارس کو کھولنے کا دیا حکمشراوستی میں دینی مدارس کے خلاف کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات، کئی مدارس کو کھولنے کا دیا حکم

قابل ذکر ہے کہ 21 اگست 2025 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے شراوستی کے 30 مدارس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے باوجود مقامی انتظامیہ نے سوالات کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا اور یہاں تک کہ عدالت کے حکم کے باوجود 64 سالہ قدیم ادارہ مدرسہ انوار العلوم، بنگئی جمنہا کو منہدم کر دیا گیا۔ یہ اقدام نہ صرف آئینی اقدار کی توہین ہے بلکہ ناقابل قبول بھی ہے۔ اس سلسلے کی شکایت لے کر گزشتہ کل جمعیۃ کے وفد کی ملاقات اقلیتی وزیر دانش انصاری سے ہوئی تھی۔ ملاقات میں جمعیۃ علماء ہند نے واضح کیا تھا کہ جمعیۃ دینی اداروں کے لیے شیشہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند ہے، جو ناجائز اور غلط طریقے سے یا محض مذہبی عصبیت میں کی گئی کسی بھی کارروائی کو اس ملک کے خلاف کارروائی تصور کرتی ہے۔

شراوستی میں دینی مدارس کے خلاف کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات، کئی مدارس کو کھولنے کا دیا حکمشراوستی میں دینی مدارس کے خلاف کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات، کئی مدارس کو کھولنے کا دیا حکم

اس ملاقات کے بعد وزیر موصوف کے مشورے سے آج ڈی ایم اور دیگر افسران سے جمعیۃ کے وفد کی ملاقات طے ہوئی تھی۔ یہ ملاقات جو دو گھنٹے سے زائد چلی، افسران پر اس کا خاطر خواہ اثر ہوا اور انھوں نے فوری طور پر بہت سارے مدرسوں کو کھولنے کا حکم دے دیا۔ جن میں سے شراوستی میں واقع جامعہ عائشہ للبنات راجپور پورونہ، تحصیل جمنہا کا بھی ادارہ ہے، جو آج شام ہی کھول دیا گیا۔ اس موقع پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند اور وفد کے دیگر ارکان بھی مدرسے میں موجود رہے اور ادراہ کے دوبارہ کھولے جانے پر اللہ کے حضور دعا کا اہتمام کیا، مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالمنان قاسمی نے جمعیۃ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں حافظ سعید اختر سکریٹری جمعیۃ علماء یوپی، مولانا عبد المنان قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع شراوستی، مفتی محمد سلمان قاسمی سیتاپوری، مولانا عبد الرقیب استاذ مدرسہ نور العلوم بہرائچ، مولانا زید استاذ مدرسہ نور العلوم بہرائچ، مولانا فیروز رامپور جبدی شراوستی، مولانا صدیق اختر مدرسہ نور العلوم بہرائچ، مولانا اشفاق شراوستی اور حافظ تقی الدین شامل تھے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...