اسی طرح سواتی نامی ایک مقامی خاتون نے کہا کہ دفتر جانے والی سڑک مکمل طور پر بہہ گئی ہے اور اب پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق، ’’چار لین سڑک کی تعمیر کی وجہ سے بار بار بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ ہمیں صرف دو لین سڑک چاہیے تاکہ روزمرہ زندگی بحال ہو سکے۔‘‘
ماہرین کے مطابق ہماچل کی پہاڑی سڑکیں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے لیے نہایت حساس ہیں۔ اونچائی والے علاقوں، خاص طور پر سولانگ اور روہتانگ کے قریب، بارش زمین کو کھوکھلا کر دیتی ہے اور معمولی دباؤ سے پوری سڑک ٹوٹ کر بہہ جاتی ہے۔
ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام وسائل جھونک کر سڑکوں کی مرمت اور عوام کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم بارش کا سلسلہ اگلے دو سے تین دن اور جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مزید خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔