ایکسیوم-04 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) گئے ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا جلد ہی زمین پر واپسی کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ان کے واپس آنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرو کے مطابق شبھانشو 14 جولائی کو خلا سے واپسی کریں گے اور وہ 15 جولائی کو زمین پر پہنچ جائیں گے۔ شبھانشو کے ساتھ آئی ایس ایس میں گئے باقی 3 خلائی مسافر بھی اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ سے واپس آئیں گے۔
اسرو نے سوشل میڈیا پر شبھانشو کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس ایس سے ڈریگن اسپیس کرافٹ کی اَن ڈاکنگ کے بعد سبھی خلائی مسافر امریکہ کے کیلیفورنیا کے پاس موجود ساحل پر 15 جولائی 2025 کو دوپہر 3 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) پہنچیں گے۔
شبھانشو شکلا 14 دن کے مشن پر آئی سی سی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ آئی سی سی پر جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ وہیں ہندوستانی خلا باز ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد وہ خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔
خلائی اسٹیشن میں شبھانشو نے کئی طرح کے تجربے بھی کیے ہیں۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے اسرو نے کہا کہ شبھاشنو شکلا نے ہندوستان کے ایکسکیو-04 مشن کے تحت 7 مائیکرو گریویٹی تجربے کیے ہیں۔ ان میں سے 4 تجربے کامیاب ہو گئے ہیں اور باقی 3 تجربے بھی کامیابی کے بے حد قریب ہیں۔
اتوار یعنی کل سبھی خلائی مسافر اپنے تجربے کے نمونے پیش کرنا شروع کریں گے۔ فلائٹ سرجن کی دیکھ-ریکھ میں سبھی زمین پر واپسی کی تیاری کریں گے۔ شبھانشو کی واپسی کا پورا ملک بے حد بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔
وہیں مشن کے 15ویں دن تک شکلا نے زمین کے 230 چکر لگا لیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 60 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کی دوری طے کی۔ یہ دوری زمین اور چاند کے درمیان کی دوری کی تقریباً ڈیڑھ گنا سے زیادہ ہے۔ زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر والے اوپری مدار میں چکر لگا رہے آئی ایس ایس میں شکلا نے زیادہ تر وقت اپنے تجربات اور مکالمے میں گزارے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔