شادی میں منتروں کی جگہ آئینِ ہند کی تمہید، دلت جوڑے کی منفرد پہل پر عوام نے کی بھرپور تعریف

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 30, 2025364 Views


وِشال کامبلے نے بتایا کہ شادی میں مختلف ذات برادریوں کے لوگ شریک تھے۔ ابتدا میں وہ حیران ضرور ہوئے لیکن بعد میں سبھی نے تمہید کا حلف لیا اور اس نئی روایت کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے قابلِ ستائش قدم بھی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام شرکاء نے ’’ہم، ہندوستان کے لوگ… انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کو قائم رکھنے کا عہد کرتے ہیں‘‘ کو منتر کی جگہ پڑھا۔

وِشال کے مطابق یومِ آئین کے دن شادی کرنے اور تمہید کو بطور حلف اختیار کرنے کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ شادی کی تقریب صرف رسمی نہ ہو بلکہ ایک سماجی پیغام بھی دے۔ مزید کہا کہ معمارِ دستور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے ایسا قانون دیا ہے جو ہر ہندوستانی کو باوقار زندگی کا حق دیتا ہے، اور اس کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

قانونی اور سماجی حلقوں میں اس دلت جوڑے کے قدم کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ علاقائی سطح پر سوشل میڈیا پر بھی اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...