سی بی ایس ای کے ایگزام کنٹرولر سنیم بھردواج نے بتایا کہ بورڈ اب دسویں جماعت کے امتحانات دو مرحلوں میں منعقد کرے گا۔ پہلا مرحلہ فروری میں ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ مئی میں۔ پہلے امتحانات میں شریک ہونا تمام طلبہ کے لیے لازمی ہوگا، جبکہ دوسرے امتحانات اختیاری ہوں گے۔ یعنی اگر کوئی طالب علم اپنے پہلے امتحانات کے نتائج سے مطمئن نہیں ہے تو وہ دوسرے مرحلے میں امتحان دے کر اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔
سی بی ایس ای کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ پر سے ذہنی دباؤ کم کرنا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا دوسرا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس فیصلے سے وہ طلبہ جو کسی وجہ سے پہلے امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں گے، وہ اپنی کمزوریوں کو سمجھ کر دوبارہ کوشش کر سکیں گے۔