پنجاب میں پیدا مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے کہا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی 1600 کروڑ روپے کی امداد پنجاب کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اندازہ ہے کہ ریاست کو کم از کم 20,000 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ یہ بحران ایسا ہے جس سے نمٹنے کے لیے بڑے اور جرات مندانہ تعاون کی ضرورت ہے۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نقصانات کا فوری تخمینہ لگائے اور ایک جامع ریلیف پیکیج فراہم کرے۔‘‘





