یہ یاترا الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام کاٹے جانے کے خلاف نکالی جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی کے شامل ہونے سے کارکنان اور حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ کانگریس کے مطابق اس سے ووٹروں کے حقوق کے لیے جاری اس جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
منگل کو سپول کے حسین چوک سے راہل اور پرینکا گاندھی نے ایک شاندار روڈ شو کا آغاز کیا۔ دونوں رہنما ایک ہی گاڑی پر سوار ہو کر عوام کا خیرمقدم کرتے نظر آئے۔ روڈ شو کے دوران پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان کے ہاتھوں میں کانگریس کے پرچم اور بینر لہرا رہے تھے، جس سے ماحول خاصا پرجوش رہا۔ یہ قافلہ مدھوبنی کے راستے دربھنگہ بیس کیمپ تک پہنچے گا۔