
ادھو ٹھاکرے کی درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ناقص اور صرف شندے کی پارٹی کے پاس موجود قانون ساز اکثریت سے ہے، جو قانون کے تحت ‘حقیقی’ پارٹی کا تعین نہیں کر سکتی۔ انہوں نے دلیل دی ہے کہ ان کی پارٹی کو مہاراشٹر قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا میں واحد اکثریت حاصل ہے اور الیکشن کمیشن کا یہ کہنا ‘غلط’ تھا کہ پارٹی تقسیم ہو گئی، وہ بھی ثبوت پر غور کیے بغیر۔




