
خرطوم: سوڈان کے مغربی علاقے الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی ایک مسجد پر گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین اور رضاکار گروپوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے پیش آیا۔
ابو شوق کیمپ ایمرجنسی روم نامی رضاکار گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ الفشر میں ابو شوق مسجد پر اچانک گولہ باری کی گئی، جس میں متعدد خاندان زخمی اور ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کئی خاندانوں نے حال ہی میں آر ایس ایف کی پیش قدمی کے بعد ابو شوق محلے سے فرار ہو کر مسجد میں پناہ لی تھی۔






