
وہیں22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,09,571 روپے سے بڑھ کر 1,10,625 روپے ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 18 قیراط سونے کی قیمت 89,714 روپئے فی 10 گرام سے بڑھ کر 90,578 ہو گئی ہے۔ سونے کے ساتھ ہی چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,342 روپئے مہنگی ہو کر چاندی 1,49,125 فی کلو گرام پر پہنچ گئی ہے جوکہ پہلے 1,46,783 روپئے فی کلوگرام تھی۔





