
سیل فون کے استعمال پر والدین کی کڑی نگرانی لازمی ہونی چاہیے تاکہ بچے سوشل میڈیا پر موجود فحش مواد یا غلط صحبت سے بچ سکیں۔ 12 سال کی عمر کے بعد بچوں میں جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس مرحلہ پر والدین کو ان کا ہم راز بننا چاہیے۔ بچوں کو اس بات کی آزادی دیں کہ وہ اسکول کے معاملات یا ذاتی مسائل آپ سے شیئر کر سکیں۔ انہیں صحیح اور غلط کے درمیان فرق سمجھائیں اور مستقبل کے سلسلہ میں ان میں امید پیدا کریں۔ اگر بچہ کوئی غلطی کرے تو فوراً مارنے پیٹنے یا سخت سست کہنے کے بجائے پیار سے سمجھائیں، ورنہ وہ باغی ہو کر مزید غلط راستے اختیار کر سکتا ہے۔کم عمری میں بچے نئے چیلنجس کا سامنا کرتے ہیں۔ اگر والدین ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد نہیں کرتے تو وہ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک ایسا ہتھیار ہے جو ذرا سی لاپرواہی سے معصوم ذہنوں کو تباہ کر سکتا ہے۔




