
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلے آئی سی سی کی ڈسپلنری سماعتوں کے بعد سامنے آئے جو جمعرات اور جمعہ کو ہوئیں۔ ان سماعتوں کی نگرانی میچ ریفریوں نے کی جبکہ دونوں ٹیموں کے مینیجرز نے بھی اجلاسوں میں شرکت کی۔
یہ تنازعہ 14 ستمبر کو گروپ اسٹیج کے میچ کے دوران شروع ہوا تھا، جب ٹاس کے موقع پر ہندوستان کے سوریہ کمار یادو اور پاکستان کے آغا سلمان نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف شکایت درج کرائی، تاہم آئی سی سی نے تحقیقات کے بعد انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے بری قرار دیا۔






