
سنیترا پوار کے شوہر اور این سی پی کے سابق سربراہ اجیت پوار کا تقریباً ایک ماہ قبل طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے اچانک انتقال کے بعد پارٹی کی قیادت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم قومی عاملہ کے اجلاس میں اس معاملے پر اتفاق رائے قائم کرتے ہوئے سنیترا پوار کو صدر منتخب کر لیا گیا۔
این سی پی کے کارگزار صدر پرفل پٹیل نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی نے متفقہ طور پر سنیترا پوار کو قومی صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارتھ پوار کو راجیہ سبھا کی اس نشست کے لیے نامزد کیا جائے گا جو سنیترا پوار کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔






