سنگیتا بروآ پیشاروتی پریس کلب آف انڈیا کی پہلی خاتون صدر منتخب

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 15, 2025360 Views


سنگیتا بروآ پیشاروتی پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔ ان کے پینل نے سنیچر کو ہوئے انتخابات میں 21-0 سے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام عہدوں پر جیت درج کی۔

سنگیتا بروآ پیشاروتی کی ٹیم 14 دسمبر 2025 کو پی سی آئی انتخابات میں اپنی جیت کے بعد۔ (تصویر: پی سی آئی)

نئی دہلی: سنگیتا بروآ پیشاروتی اتوار (14 دسمبر) کو پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) کی پہلی خاتون صدر بن گئیں ۔ انہوں نے صحافیوں کے اس ادارے  کے اعلیٰ عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں شاندار جیت درج کی۔

پیشاروتی، جو 2024 کے پی سی آئی انتخابات میں نائب صدر منتخب ہوئی تھیں اور دی وائر میں نیشنل افیئر کیایڈیٹر تھیں، کو 1,019 ووٹ ملے۔ ان کے حریف اتل مشرا اور شرما ارون کو بالترتیب 129 اور 89 ووٹ ملے۔

ان کے پینل نے سنیچر کو ہوئے انتخابات میں تمام عہدوں پر جیت درج کرتے ہوئے  21-0 سے کلین سویپ کیا۔

جتن گاندھی  1,029 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر منتخب ہوئے، انہوں نے پرہلاد سنگھ راجپوت کو 900 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

افضل امام 948 ووٹ لے کر جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے گیان پرکاش کو 700 سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

آدیتی راجپوت اور پی آر سنیل کو بالترتیب خزانچی اور جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔

سولہ رکنی منیجنگ کمیٹی، جو اب تشکیل دی گئی ہے، مندرجہ ذیل ارکان پر مشتمل ہوگی؛ نیرج کمار (932 ووٹ)، ابھیشیک کمار سنگھ (911)، دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر جہانوی سین (903)، اشوک کوشک (892)، کلول بھٹاچاریہ (882)، پروین جین (876 ووٹ)، اگرج پرتاپ(865 ووٹ)، منوج شرما (861)، نوونیما باسو (851)، پی بی سریش (838)، وی پی پانڈے (833)، پریم بہوکھنڈی (831)، اسنیہا بھورا (829)، جاوید اختر (823)، رضا ء الحسن لسکر (781)، سنیل کمار (780)۔

اتوار کوآئے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیشاروتی نے کہا کہ یہ نتیجہ ‘ہمارے پینل کی سوچ اور آزاد، منصفانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے طویل مدتی عزائم پر پریس کلب آف انڈیا کے اراکین کے اجتماعی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔’

سابق جنرل سکریٹری نیرج ٹھاکر نے کہا کہ پی سی آئی کی پہلی خاتون صدر کا انتخاب ‘ترقی کی ایک طاقتور علامت ہے اور اس سے کلب کی مساوات، تنوع اور جمہوری اقدار کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔’



0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...