تاہم، اس خطاب کے باوجود ناقدین نے سنگھ کے رویے پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق، اگرچہ سنگھ کا سربراہ زبانی طور پر ہندو مسلم اتحاد کی بات کرتا ہے، لیکن عملی طور پر سنگھ کے رویے نے اکثر ایسی فضا پیدا کی ہے جس نے خلیج کو بڑھایا ہے۔ خاص طور پر موب لنچنگ جیسے واقعات پر سنگھ کے نرم رویہ نے اس خلیج کو مزید بڑھایا ہی ہے۔