
انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جب انہوں نے دہلی کانگریس کی ذمہ داری سنبھالی تو تمام اسمبلی حلقوں کے کارکنوں کو یکجا کیا گیا، اضلاع اور بلاک سطح پر تنظیم نو کی گئی اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنایا گیا۔ یادو کے مطابق اسی بڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کے سبب دہلی اسمبلی انتخابات میں کیجریوال کو حکومت چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس تنظیم کے عہدیداران اور کارکن یکجہتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہر بوتھ پر تنظیم کو مزید طاقتور بنایا جائے گا تاکہ دہلی میں کانگریس بھرپور واپسی کرے۔





